راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مسجد میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔ جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل …
مسجد میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مسجد میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔ جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایف سی بلوچستان کے اہلکار بم دھماکہ کی جگہ پہنچ چکے ہیں۔ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور سول انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں بے گناہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔








