اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاﺅن دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد …
وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاﺅن دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاﺅن دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسند عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی اور ان کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔








