اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے، انشاء اللہ اتحادی ہی رہے گی، سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کا اختلاف ہوتا ہے، اسد عمر کی قیادت میں حکومتی وفد (آج) ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا، وزیراعظم عمران خان کراچی کی روشنیاں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ اور نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اہم اتحادی جماعت ہے، انشاء اللہ اتحادی ہی رہے گی، سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کا اختلاف ہوتا ہے، اسد عمر کی قیادت میں حکومتی وفد (آج) ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گا، وزیراعظم عمران خان کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے پرعزم ہیں، کراچی کی ترقی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ وفروغ اور وسائل کی فراہمی پر سب کا اتفاق ہے اس پر کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ اور نجی چینلز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہماری معاشی شہ رگ ہے اور وسائل پر یہاں کے باسیوں کا حق ہے، معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،کراچی بھی اس سے مستفید ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت کے بین الاقوامی قرضوں کے لئے وفاقی حکومت نے ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے ہیں، حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرے گی اور تمام وعدے پورے کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی کیلئے 162 ارب کے ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلئے پیش رفت کا آغاز ہو چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم اور موجودہ حکومت کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے اور خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس ویژن کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندرونی تحفظات قیادت تک پہنچے ہیں اور انہی تحفظات کو دور کرنے کیلئے اسد عمر کی قیادت میں وفد وہاں جائے گا، جب آپ مل بیٹھتے ہیں ایک دوسرے کی سنتے سناتے ہیں تو غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں، خالد مقبول صدیقی کا کیبنٹ سے علیحدگی کا انفرادی فیصلہ ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایم کیو ایم کے دیگر ساتھی کابینہ میں نہیں ہوں گے، مجموعی طور پر ان تمام چیزوں کو دیکھنے کیلئے پس منظر میں ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کا جو عمل چل رہا تھا اسے حتمی شکل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی ابہام اور دوسری رائے نہیں کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے اور انشاء اللہ اتحادی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے کوئی تحفظات ہیں تو انہیں حل کرنے کیلئے حکومت ہر سطح پر کوشش کرے گی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے اور کراچی کے اندر بسنے والے عوام کے آئینی اور قانونی حقوق کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے وہ تمام مسائل جو وفاقی حکومت کے ساتھ جڑے ہیں یا وفاق کی مداخلت سے ان میں بہتری لائی جاسکتی ہے ان کا وعدہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں جو کراچی کا حصہ ہے، این ایف سی ایوارڈ میں جو وفاقی کی طرف سے سندھ حکومت کو معاونت فراہم کی جاتی ہے اور سی پیک کے ساتھ جڑے منصوبے ان سب میں کراچی ہماری ترجیح نمبر ون ہے کیونکہ کراچی کی معیشت کا پہیہ چلے گا تو پاکستان کی معیشت پٹری پر رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہیں ہے اور وہاں ہماری حکومت نہ ہونے کی وجہ سے بھی پالیسیوں پر عملدرآمد کی رفتار سست ہے اور جن پالیسیوں پر وفاقی حکومت جس روح سے عملدرآمد کرنا چاہتی ہے وہ سیاسی مفادات کی وجہ سے صوبائی حکومت اس کے لئے پر عزم نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کی صوبائی حکومت اور عمائدین کراچی کو سیاسی مفاد سے ہٹ کر دیکھیں،کراچی کے مسائل کسی ایک جماعت کی کوششوں سے حل نہیں ہوں گے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں خصوصاً وفاقی اور صوبائی حکومت کو سر جوڑ کرمل بیٹھ کر کراچی اور سندھ کے مسائل پر کھلے دل سے بات کرنی ہے اور یہ ہماری قومی مفاد سے جڑا مسئلہ ہے ، کراچی پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اس لئے اس کو سیاست زدہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہ رہے کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس شہر کو تمام جائز بنیادی آئینی اور قانونی حقوق فراہم کریں اوروفاقی حکومت اس کیلئے پر عزم ہے وزیراعظم عمران خان کراچی کو ایسا روشنیوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں اپنا علیحدہ تعارف اور شناخت رکھے اور لوگ یہاں آکر سرمایہ کاری کریں اور پاکستان کی معیشت کے پہیے کو چلانے میں یہ شہر ہراول دستہ بنے جس
میں بھر پور صلاحیت ہے۔۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پاکستان تحریک انصاف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کراچی میں امن، ترقی، خوشحالی اور روزگار آئے اور صنعتی پہیہ چلے اور جب ہمارے مقاصد مشترک ہیں تو ہم ملکر ان مسائل کو بھی حل کریں گے۔ ایک اور نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور انشاء اللہ وہ اتحادی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اتحادی حکومت میں ہوتے ہیں تو ہر جماعت کا اپنا ایک نقطہ نظر ہوتا ہے اور خالد مقبول صدیقی کابینہ کا حصہ ہیں انہوں نے میڈیا پر آکر یہ اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے کوئی باضابطہ اپنا استعفیٰ یاکابینہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ وزیراعظم کو یا حکومت کو براہ راست ارسال نہیں کیا ہے، میڈیا کے ذریعے ہی یہ خبر ہم تک پہنچی ہے، کراچی کی بہتری کراچی کے رہنے والے کے بنیادی حقوق اور اس کے ساتھ ہماری جڑی آئینی ذمہ داریوں پر ہم سب کا اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں سندھ حکومت نے جو بیرونی قرضے لئے ان کی بنک گارنٹی وفاقی حکومت نے دی ہے، این ایف سی ایوارڈ میں جو بہترین سہولت دی جا سکتی ہے وہ وفاق نے سندھ کو فراہم کی ہے، سی پیک کے اندر سندھ حکومت کے جو منصوبے ہیں ان کو ہم آگے بڑھا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قیادت کی سطح پر مشاورت اور کمیونی کیشن کا عمل ہمیشہ رہتا ہے








