وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گورنر جنرل خراسان علی رضا رزم حسینی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی سے اتوار کو ملاقات کی۔گورنر جنرل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے زیارتکیلئے تشریف لانے والے سالانہ تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی سے اتوار کو ملاقات کی۔گورنر جنرل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے زیارتکیلئے تشریف لانے والے سالانہ تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا ،باعث سعادت سمجھتا ہوں ،پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال روضہء امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔