ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،کھیل ہماری زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں، کھیلوں سے انسان میں ہار جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، 2020 پاکستان کے لیے ترقی کا سال ہے،نوجوانوں کے لیے صوابی میں یونین کونسل کی سطح پرگراونڈ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،کھیل ہماری زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں، کھیلوں سے انسان میں ہار جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، 2020 پاکستان کے لیے ترقی کا سال ہے،نوجوانوں کے لیے صوابی میں یونین کونسل کی سطح پرگراونڈ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی میں سپورٹس گالا کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے اتوار کو صوابی میں سپورٹس گالاکا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے گالا میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، شاندار پروگرام کروانے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا میں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،کھیل ہماری زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں،کھیلوں سے انسان میں ہار جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،ہماری نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لے،صوابی کے کرکٹرز نے عالمی سطح پرقوم کا نام روشن کیا ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے سہولیات نہ ہونے کے باوجود قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا، ضلع صوابی کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،نوجوانوں کے کھیلنے کے لیے صوابی کی یونین کونسل کی سطح پرگراونڈ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او صوابی منشیات کے خاتمے کے لیے لڑ رہے ہیں،2020 پاکستان کے لیے ترقی کا سال ہے،ضلع کی سطح پر صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی ;نشے کی لعنت سے نوجوانوں کو نکالنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرینگے۔ اسدقیصر نے کہا کہ اکنامک زون سے لاکھوں لوگوں روزگار ملے گا جس سے صوابی کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے ،منشیات کے خلاف مہم پر ڈے پی او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں پولیو کے خاتمے کے لیے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز بھی کیا، پولیو کے خاتمے کے لئے عوام پولیو مہم میں بھر پور حصہ لے۔