تہران/اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاکـ ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے ،تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان ،ایران کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات’ ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاکـ ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
تہران/اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ایران امریکہ کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور پاکـ ایران کثیرالجہتی، تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے ،تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں ،پاکستان ،ایران کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور پاکستان کے موقف کی حمایت اور پر زور تائید پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنی اور ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ صورتحال پر پاکستان کا موقف ایرانی صدر کے سامنے رکھتے ہوئے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر، افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے، خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالے حالیہ روابط کی تفصیلات سے بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کی طرف سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں ،پاکستان کا موقف یہی رہا ہے کہ خطہ مزید کشیدگی اور کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا لیکن خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کشیدگی میں اضافے کا متمنی نہیں۔








