آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17000کیوسک اور اخرج 8000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8700 کیوسک اور اخراج 8700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9300کیوسک اور اخراج1600کیوسک، …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17000کیوسک اور اخرج 8000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8700 کیوسک اور اخراج 8700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9300کیوسک اور اخراج1600کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12900کیوسک اور اخراج 12900کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1481.66 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.580 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.017 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید خبریں