وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کی پی سی بی کے دورہ کے موقع پر گفتگو، ادارے کے مالی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کوآگے بڑھائیں گے، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں کو شامل کیاجائیگا تاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا توڑ کیاجا سکے۔ وہ پیر کو پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی ) کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کوآگے بڑھائیں گے، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں کو شامل کیاجائیگا تاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا توڑ کیاجا سکے۔ وہ پیر کو پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی ) کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے جنرل نیوزروم، رپورٹنگ سیکشن ، سوشل میڈیا ، کرنٹ افیئرز اور سٹوڈیوز سمیت ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ریڈیوپاکستان کی نشریات کی پورے ملک میں رسائی پر اس کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس اعتماد کااظہار کیاکہ ریڈیوپاکستان مستقبل میں ایک بہترین ادارہ ہوگا۔ ڈائریکٹرجنرل ریڈیوپاکستان ثمینہ وقار نے سیکرٹری اطلاعات کوادارے کے کام کے طریقہ کار اورریڈیوپاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت ریڈیوپاکستان کی فریکونسی میں مداخلت کررہا ہے ، اسی لئے نئی ڈیجیٹل پالیسی اپنائی جارہی ہے تاکہ پاکستان کے بیانیے کو اندرون ملک اور دنیا تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں ڈیجیٹل مائیگریشن پالیسی پر تین مراحل میں عملدرآمد کیاجائیگا۔ڈی جی ریڈیو پاکستان نے سیکرٹری کو ادارے کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ادارے کی آمدن بڑھانے کے نئے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔سیکرٹری اطلاعات نے یقین دلایاکہ وہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کوآگے بڑھائیں گے اور پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور سرحدی علاقوں کو شامل کیاجائے گا تاکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا توڑ کیاجا سکے۔ انہوں نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے عملے کی کارکردگی اور کام کی بھی تعریف کی۔انہوں نے یقین دلایاکہ ریڈیو پاکستان کو درپیش مالی مسائل کو حل کیا جائیگا اور پنشنرزا ورملازمین کے واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی۔

مزید خبریں