وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کی عمان کے سفارتخانے آمد، سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عمان سفارتخانہ گئے جہاں انہوں نے عمان کے سفیر شیخ عمر احمد المرہون سے ملاقات کی اور سلطان قابوس کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔ پیر نور الحق قادری نے مہمانوں کی کتاب میں عظیم عمانی قائد کے بارے میں اپنے تاثرات بھی قلم بند …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے عمان کے سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عمان سفارتخانہ گئے جہاں انہوں نے عمان کے سفیر شیخ عمر احمد المرہون سے ملاقات کی اور سلطان قابوس کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔ پیر نور الحق قادری نے مہمانوں کی کتاب میں عظیم عمانی قائد کے بارے میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ سلطان قابوس نے سلطنت عمان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی کام کیا، سلطان قابوس کی وفات سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے شعبوں میں سلطان قابوس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1970ء سے 2020ء تک عمان نے سلطان قابوس کی رہنمائی میں مثالی ترقی کی۔