چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت نے زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو سی پیک منصوبہ کے فریم ورک میں شامل کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ سال اکتوبر میں پاک۔چائینہ کوآپریشن فورم کے دوران اسلام آباد میں چائینہ …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حکومت نے زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو سی پیک منصوبہ کے فریم ورک میں شامل کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ سال اکتوبر میں پاک۔چائینہ کوآپریشن فورم کے دوران اسلام آباد میں چائینہ ایگرکلچر کوآپریشن ایکسچینج سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ اس فورم میں چینی اداروں نے پاکستان کے زراعتی شعبے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے اور موثر حل تلاش کرنے کے لئے مکمل معاونت فراہم کی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین نے پاکستان کے زرعی اجناس جن میں چاول اور مچھلی شامل ہیں کے لئے اپنی منڈی کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حلال فوڈ مصنوعات کی مارکیٹنگ میں سہولیات بہم پہنچانے کے علاوہ جدید زرعی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ چین نے ستمبر 2019ء میں سی پیک منصوبہ کے تحت زراعت کے شعبے کے 13میگا پراجیکٹس میں ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔