پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور 28 کروڑ81 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور اب تک 28 کروڑ81 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 58 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف …

اسلام آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور اب تک 28 کروڑ81 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 58 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد شمار کے مطابق حکومت نے جیولوجیکل سروے پاکستان کے لئے 16 کروڑ 66 لاکھ، پاکستان پٹرولیم کور ہاﺅس کے لئے 5 کروڑ40 لاکھ، پول ٹیسٹنگ کے لئے6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہییں۔

مزید خبریں