وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سلطنت اومان کے نئے حکمران سلطان ہیتھم بن طارق السید سے ملاقات کے دوران گفتگو

مسقط۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اومان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک ، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطنت اومان کے نئے حکمران سلطان ہیتھم …

مسقط۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اومان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک ، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطنت اومان کے نئے حکمران سلطان ہیتھم بن طارق السید سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خارجہ نے صدرپاکستان، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ان کے پیش رو سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اومان کے مرحوم سلطان قابوس کے انتقال پر دل گرفتہ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم سلطان قابوس ایک زیرک ، مدبر اور امن پسند حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں اومان نے مثالی ترقی کی۔ سلطان قابوس کے دنیا سے رخصت ہونے سے سلطنت اومان ایک ہر دلعزیز لیڈر اور پاکستان ایک مخلص، بااعتماد اور پرخلوص دوست سے محروم ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے مرحوم سلطان قابوس کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ سلطان ہیتھم نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آمد اور تعزیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اومان کی حکومت مرحوم سلطان کے زریں اصولوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔ سلطان ہیتھم بن طارق السید نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں اومان اور پاکستان کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

مزید خبریں