ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 52 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم

ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 5 سے 11 اکتوبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 53 مختلف ایمرجنسی صورتحال پر بروقت کارروائیاں کیں، جن کے دوران 52 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔

مانسہرہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 5 سے 11 اکتوبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 53 مختلف ایمرجنسی صورتحال پر بروقت کارروائیاں کیں، جن کے دوران 52 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔

ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 39 میڈیکل کیسز، 7 ٹریفک حادثات، 1 آتشزدگی اور 6 دیگر متفرق ہنگامی واقعات میں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت طبی و امدادی خدمات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت 47 مریضوں کو ضلع مانسہرہ اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اس دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر 3517 کالز موصول ہوئیں، جن میں 1632 معلوماتی / ڈراپ کالز جبکہ 1832 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ہفتہ بھر کے دوران ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار مشکل ترین حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں موجود رہتے ہیں۔

انہوں نے تمام ریسکیورز کو ہدایت کی کہ اسی جذبہ خدمت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں۔