ڈی ایم اے، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات , وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ملک کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید خبریں