آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکورکمانڈر کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی ۔14 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکتدار ہے، پاکستان قومی سلامتی اور دفاع پرسمجھوتہ کیے بغیر اپنا ذمہ دارانہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ وہ کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر …

راولپنڈی ۔14 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکتدار ہے، پاکستان قومی سلامتی اور دفاع پرسمجھوتہ کیے بغیر اپنا ذمہ دارانہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ وہ کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 228ویں کورکمانڈر کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ فورم نے جیو سٹریٹجک ،علاقائی و قومی سلامتی صورتحال ، داخلی سلامتی صورتحال اور سرحدی و کنٹرول لائن کی صورتحال اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ فورم نے مشرق وسطی کی امریکہ ایران تنازعہ کے تناظر میں بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور اس کے علاقائی امن و سلامتی پر اثرات کا بھی جائزہ لیا ۔ کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیا۔ بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایسے بیانات کے خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات ہونگے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکتدار ہے، پاکستان خطے میں امن سلامتی کے لئے اہم اور نمایاں خدمات ہیں ۔