وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے، اب وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہوگا، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں، یہ ڈاکٹر ظفر مرزا کا تاریخی اقدام ہے اور ڈاکٹر ظفر مرزا کی کوشش رنگ لے آئی۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں، یہ ڈاکٹر ظفر مرزا کا تاریخی اقدام ہے اور ڈاکٹر ظفر مرزا کی کوشش رنگ لے آئی۔ منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اب وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہوگا۔ انہوں نے کہا وزارت میں ٹیکنیکل اور انتظامی عہدوں میں عدم توازن تھا، 80 فیصد انتظامی نوعیت کے عہدے تھے جبکہ 20 فیصدتکنیکی نوعیت کے تھے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا 80 فیصد افسران اور سٹاف کا کوئی تحقیقی پس منظر نہ تھا منظور شدہ تجویز میں تکنیکی سٹاف 70 جبکہ دیگر 30 فیصد ہے، وزارت میں صحت کے تربیت یافتہ اور مطلوبہ قابلیت رکھنے والے ماہرین کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی عملے کیلئے کوئی سروس کیریئر نہ تھا، کابینہ نے سول سروس کے دیگر گروپ کی طرز پر قومی ہیلتھ سروس گروپ کے قیام کی منظوری بھی دی۔