اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 15 سے 17 جنوری واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ کریں گے۔ دورہ میں وزیرخارجہ سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ منگل کو وزرات خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واشگٹن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سیکرٹری برائے خارجہ مائیک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابراٹ او برائن اور انتظامیہ کے دیگر …
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 15 سے 17 جنوری واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 15 سے 17 جنوری واشنگٹن اور نیویارک کا دورہ کریں گے۔ دورہ میں وزیرخارجہ سیکرٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ منگل کو وزرات خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واشگٹن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سیکرٹری برائے خارجہ مائیک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابراٹ او برائن اور انتظامیہ کے دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس کے علاوہ وزیرخارجہ کیپٹل ہل میں ملاقاتوں کے علاوہ میڈیا، تھنک ٹینک اور پاکستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم وجبر کی وجہ سے پیدا صورتحال کے بارے میں بھی بطور خاص آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کو بھی اجاگر کریں گے۔ دورے کا مقصد سیاسی و سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے۔ ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔








