پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بحرین کے دورے کے دوران شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ سے بحرین کے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے انہیں پاکستانی حکومت اور عوام کے جانب سے نیک تمناو¿ں کا پیغام پہنچایا۔ شاہ حمد بن عیسیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بحرین کے دورے کے دوران شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ سے بحرین کے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ایئر چیف نے انہیں پاکستانی حکومت اور عوام کے جانب سے نیک تمناو¿ں کا پیغام پہنچایا۔ شاہ حمد بن عیسیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ دفاعی میدان میں بالعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص موجود باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ایئر چیف نے بحرین کے اعلیٰ دفاعی عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں جنرل شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ، کمانڈر نیشنل گارڈ اور لیفٹیننٹ جنرل دھیاب بن سقر النعامی، چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورس شامل تھے۔ ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپر گفتگو کی گئی۔بعد ازاں، ایئر چیف نے میجر جنرل شیخ حماد بن عبداللہ الخلیفہ، کمانڈر رائل بحرین ایئر فورس سے ملاقات کی۔ رائل بحرین فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل بحرین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی کے شعبہ جات میں تعاون کی پیش کش کی۔ دونوں معزز شخصیات نے فضائی افواج کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں ا ئیر چیف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر بحرین فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔