وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کا سختی سے نوٹس

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اسپیشلسٹ اور سینئر ڈاکٹرز او پی ڈی اور ایمرجنسی میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فرائض سے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اسپیشلسٹ اور سینئر ڈاکٹرز او پی ڈی اور ایمرجنسی میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ غریب عوام کو سینئر ڈاکٹرز اور اسپیشلسٹس سے علاج کرانے کا پورا حق ہے، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے او پی ڈی اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔