اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بحری امور کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، اس کے نتیجے میں وہ ریاست کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کے ملازمین کے اعزازی ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری، میری ٹائم افیئرز رضوان احمد، چیئرمین پورٹ قاسم، کراچی پورٹ، …
بحری امور کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، اس کے نتیجے میں وہ ریاست کے مفادات کو ترجیح دیں گے،وفاقی وزیر علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بحری امور کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، اس کے نتیجے میں وہ ریاست کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کے ملازمین کے اعزازی ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری، میری ٹائم افیئرز رضوان احمد، چیئرمین پورٹ قاسم، کراچی پورٹ، گوادر پورٹ اور وزارت کے تمام عہدیداروں کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا۔ ملازمین نے اپنے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر کی کوششوں کو سراہا اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی بھی تعریف کی ۔ ایک ملازم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی وفاقی وزیر نے نہ صرف ملازمین سے ملاقات کی بلکہ اس طرح کی تقریب میں ان کو درپیش مسائل کو بھی سنا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم سب کو وزارت میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق میراث چھوڑنی چاہئے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ تمام وزارتوں میں سے سمندری امور کے پاس بلیو اکانومی ماڈلز پر عمل کرکے پاکستان کو اپنے مالی اہداف کے حصول میں مدد کرنے کی زیادہ صلاحیت ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ اس طرح کا اجلاس دو ماہ میں دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔








