آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مشر قی پنجاب کے اضلاع اور کشمیر میں شام/رات کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مشر قی پنجاب کے اضلاع اور کشمیر میں شام/رات کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا اور مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 15،گوپس منفی 13، بگروٹ منفی 12، پاراچنار منفی 9، کوئٹہ منفی 8، قلات، گلگت منفی 6، چترال، مالم جبہ، دیر منفی 5، دالبندین منفی 4، میر کھانی اور دروش میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔