اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس پیر کو میئر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیمی ایزدی، راجہ خرم نواز، علی بخاری، طیبہ ابراہیم نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے کوئی بھی شریک نہیں ہوا۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد کے پہلے اجلاس میں بتایا …
معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس پیر کو میئر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر سیمی ایزدی، راجہ خرم نواز، علی بخاری، طیبہ ابراہیم نے شرکت کی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے کوئی بھی شریک نہیں ہوا۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد کے پہلے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ایم سی آئی کے پاس موجود مشنری میں سے 70 فیصد مشینری خراب ہے، ایم سی آئی کے پاس موجود فنڈز تب تک استعمال نہیں ہو سکتے جب تک ایم سی آئی کا اپنا فنانس ڈیپارٹمنٹ نہیں ہو گا، ایم سی آئی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج کرتے ہیں کیونکہ تنخواہیں سی ڈی اے نے ادا کرنا ہوتی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے کل 18 ہزار ملازمین تھے جن میں سے 11 ہزار ملازمین ایم سی آئی کے پاس آ گئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے لیکن ان کی تنخواہیں سی ڈی اے ادا کرتا ہے، جب ان کی تنخواہوں میں تاخیر ہوتی ہے تو یہ احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کے پاس موجود مشنری میں سے 70 فیصد مشینری خراب ہے، ہم فنڈز کی کمی اور کم مشینری کے باجود اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمیشن کے ممبران نے کہا کہ آپ کے پاس جو فنڈز موجود ہیں آپ ان کو کیونکر استعمال نہیں کرتے جس پر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جب تک فنانس، ایڈمن اور پی آر ڈیپارٹمنٹ مکمل طور پر ایم سی آئی کے پاس نہیں آتے تب تک ہم فنڈز کو استعمال نہیں کر سکتے اور سی ڈی اے سے فنڈز میں تاخیر کی وجہ ہی ملازمین کے احتجاج کاسبب بنتی ہے۔ سی ڈی اے اور وزارت داخلہ سے ملازمین کی عدم شرکت پر چیئرمین کمیشن علی نواز عوان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اجلاس میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔








