سینٹر فار بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چائنا اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے زیر اہتمام چین پاک زرعی تعاون کے حوالے سے گول میز کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں مشترکہ تعاون کے ذریعہ چین پاکستان میں گرین کوریڈور تعمیر کرے گا اور مشترکہ تعاون کے ذریعے مواقع کو بہتر بنائے گا۔ پیرکو سینٹر فار بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چائنا اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے زیر اہتمام چین پاک زرعی تعاون کے حوالے سے منعقدہ گول میز کا انعقاد …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں مشترکہ تعاون کے ذریعہ چین پاکستان میں گرین کوریڈور تعمیر کرے گا اور مشترکہ تعاون کے ذریعے مواقع کو بہتر بنائے گا۔ پیرکو سینٹر فار بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چائنا اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے زیر اہتمام چین پاک زرعی تعاون کے حوالے سے منعقدہ گول میز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے زرعی کمشنر ڈاکٹر گو وین لینگ نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں جاری چین پاک تعاون کو اجاگر کرنا اور اس کو فروغ دینا تھا تاکہ زراعت کے شعبے میں جاری تعاون سے کس طرح فائدہ اٹھا سکیں اور فیصلہ سازوں کو باہمی تعاون میں مدد فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر گو نے زراعت کی تحقیق، کارپس مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز، زراعت کی مصنوعات میں بہتری اور گرین کوریڈور کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ سی ای او بورڈ آف انویسٹمنٹ برائے کے پی کے اور سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داو¿د بٹ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے تحت تعاون کے فریم ورک پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایگری پر مبنی مصنوعات اور مویشیوں کی مشترکہ برانڈنگ اور شریک مارکیٹنگ پر بھی زور دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد عظیم، چیئرمین، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل، وزارت فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، حکومت پاکستان نے زراعت کی مجموعی صلاحیتوں اور چین کے ساتھ تعاون کی راہیں پیش کیں۔ انہوں نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن اورٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مجموعی طور پر زراعت کے کارپس اور پیداوار کے طریقہ کار کو زندہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفارت کار ، مختلف کمپنیاں ، ماہرین تعلیم ، ریسرچ اسکالرز ، میڈیا افراد اور سول سوسائٹی کے ممبر شامل تھے۔