وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون کی ملاقات

لاہور20 جنوری : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چار اکائیوں ،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان پر مشتمل وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے- ملک کی تمام …

لاہور20 جنوری : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چار اکائیوں ،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان پر مشتمل وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے- ملک کی تمام اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا-وطن عزیز کوآگے لے جانے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا -انہوںنے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان ا پنی منزل حاصل کرے گا-تحریک انصاف کی حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔ ان کی ترقی اور خوشحالی بھی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ گلگت بلتستان کو مختلف شعبوں میں معاونت مہیا کریں گے ۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان طلباءتعلیم حاصل کر رہے ہیں۔