حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد صوبائی اور قومی سطح پر کھیلوں کو بھر پور فروغ دیا ہے، وفاقی وزیر برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت 2013 میں برسر اقتدار میں آئی تھی تو اس وقت دہشت گردی کے گہرے بادل ملک پر چھائے ہوئے تھے اور دیہاتوںسمیت شہروں کے کھیلوں کے میدان غیر آباد ہو چکے تھے ۔یہ ہی نہیں ملکی سطح پر بھی کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی محدود رہ گئی تھیں۔انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت 2013 میں برسر اقتدار میں آئی تھی تو اس وقت دہشت گردی کے گہرے بادل ملک پر چھائے ہوئے تھے اور دیہاتوںسمیت شہروں کے کھیلوں کے میدان غیر آباد ہو چکے تھے ۔یہ ہی نہیں ملکی سطح پر بھی کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی محدود رہ گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کرم وفضل سے حکومت نے اپنی بہترین حکمت عملی او رسیکیورٹی فورسزز کی لازوال قربانیوں کے باعث آج ملک سے دہشت گردی کے سائے تقریباً چھٹ چکے ہیں آج فاٹا اور بلوچستان سمیت تمام علاقوں پر حکومت کی رٹ قائم ہو چکی ہیں اور وہاں بھی کھیلوں کے میدان آباد تیزی سے آباد ہو رہے ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد صوبائی اور قومی سطح پر کھیلوں کو بھر پور فروغ دیا ہے ۔

Leave a Reply