میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے جنوب مشرقی میکسیکو کے علاوہ وسطی امریکہ کے کئی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی قومی زلزلہ پیما سروس (ایس ایس این) نے بتایا کہ زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 14:48 پر آیا
میکسیکو کے جنوبی ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ، متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔18جولائی (اے پی پی):میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے جنوب مشرقی میکسیکو کے علاوہ وسطی امریکہ کے کئی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی قومی زلزلہ پیما سروس (ایس ایس این) نے بتایا کہ زلزلہ گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 14:48 پر آیا۔ اس کا مرکز چیاپاس کے ساحل کے قریب اور گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے شہریوں سے پرسکون رہنے، سرکاری ہدایات پر عمل کرنے اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔زلزلے کے بعد 5.2 سے 6.5 شدت تک کے کئی طاقتور آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے میکسیکو کی ریاستوں چیاپاس، اوآخاکا، کامپیچے اور تاباسکو کے علاوہ ہمسایہ ممالک گوئٹے مالا اور ایل سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے۔ اوآخاکا کے گورنر سالومون خارا کے مطابق ان کے صوبے میں درمیانی شدت کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس کے بعد شہری تحفظ کے اداروں نے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے فوری معائنہ اور نگرانی کا عمل شروع کر دیا۔







