فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، ایف بی آر ہیلپ لائن کی بدولت پبلک نہ صرف اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہیلپ لائن عوام کی سہولت کےلئے 2 …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہیلپ لائن عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، ایف بی آر ہیلپ لائن کی بدولت پبلک نہ صرف اپنے ٹیکس معاملات کے متعلق سوالات پوچھ سکتے ہیں بلکہ ان کا تدارک فون، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہو پاتا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہیلپ لائن عوام کی سہولت کےلئے 2 شفٹوں میں اپنی خدمات ادا کر رہی ہے۔ ٹیکس گزار ہیلپ لائن کے ذریعے ایکٹیو ٹیکس پئیر لسٹ، آن لائن سیلز ٹیکس رجسٹریشن درخواستوں، انکم ٹیکس ودہولڈنگ سٹیٹمنٹ، سیلز ٹیکس ریٹرنز پر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جنوری کے مہینہ میں ہیلپ لائن پراب تک موصول ہونے والی شکایات کی تعداد24200 ہے۔ ان میں سے زیادہ تر شکایات فوری طور پر حل کر دی گئیں جبکہ باقی ماندہ تکنیکی اور پیچیدہ شکایات متعلقہ ونگز کی رہنمائی سے حل کر دی گئیں۔ اسی طرح ای میل پر موصول ہونے والی اب تک کی شکایات کی تعداد 14967 ہے۔ ان میں سے 12110 شکایات فی الفور جبکہ 2834 شکایات متعلقہ ونگز کی رہنمائی سے حل کی گئیں۔ آئرس پر کسی بھی قسم کی مشکلات کے حل کےلئے کثیر تعداد میں لوگ ہیلپ لائن ٹیم کی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔ ایف بی آر ہیلپ لائن بین الاقوامی معیار کے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ سسٹم پر مبنی ہے جو کہ تین درجات کی امدادی لائنز کے تحت ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ٹیکس گزار کو ہر شکایت داخل کرانے پر ایک کیس نمبر دیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ شکایت کا 24 گھنٹے کے اندر ازالہ ہو جائے، وہ تمام شکایات جو کہ پیچیدہ قانونی اور تکنیکی نوعیت کی ہوتی ہیں ان کا ازالہ تین دن کے اندر کر دیا جاتا ہے۔ ایف بی آر عوام کو بہترین سہولیات دینے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔ اس کوشش کے ثمرات کی بدولت تجارتی آسانی میسر آئی ہے جس سے تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔ ایف بی آر ہیلپ لائن پر رسائی فون 772-772-111-051 ای میل [email protected] اور ویب سائٹ www.fbr.gov.pkکے ذریعے سے کی جا سکتی ہے۔