وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے برٹش ایئر ویز کے چار رکنی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برٹش ایئر ویز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر داخلہ سے برٹش ایئر ویز کے چار رکنی وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد کی صدارت ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر کراﺅڈر رچرڈ کر رہے تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ وفد …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برٹش ایئر ویز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر داخلہ سے برٹش ایئر ویز کے چار رکنی وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد کی صدارت ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر کراﺅڈر رچرڈ کر رہے تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ وفد نے وزیر داخلہ کو آگا کیا کہ ہمارے تمام فلائنگ آپریشنز بغیر کسی مشکل کے چل رہے ہیں، سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں جس پر وزارت داخلہ کے اقدامات اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لائی ہیں، چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویزہ سہولیات سے لے کر امیگریشن کاونٹرز تک، ہم نے تمام سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ہفتے میں 3 سے زیادہ پروازوں اور دیگر شہروں تک رسائی بھی وقت کے ساتھ ممکن بنائی جائے گی۔ وفد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ گزشتہ 7 ماہ میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوا، امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی تعاون برقرار ریے گا۔ واضح رہے کہ برٹش ایئر ویز نے جون 2019 میں پاکستان میں پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے پروازوں کا سلسلہ بند تھا۔