ملائیشیاءمیں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا”اے پی پی“ کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ملائیشیاءمیں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ ملائیشیاءکو سکیورٹی گارڈز کی برآمد کے حوالے سے حتمی طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے، ملائیشیا میںایک لاکھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کی گنجائش موجود ہے۔ بدھ کو ”اے پی پی“ کو انٹرویو میں آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملائیشیا نے دیگر ملکوں سے کم …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ملائیشیاءمیں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ ملائیشیاءکو سکیورٹی گارڈز کی برآمد کے حوالے سے حتمی طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے، ملائیشیا میںایک لاکھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کی گنجائش موجود ہے۔ بدھ کو ”اے پی پی“ کو انٹرویو میں آمنہ بلوچ نے کہا کہ ملائیشیا نے دیگر ملکوں سے کم ہنر مند افراد کی درآمد روکنے کے بعد پاکستان سے سیکورٹی گارڈز کے حوالے سے رابطہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ابتدائی بات چیت مکمل ہوچکی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے دوران طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائیگی۔ اس سے پہلے ملائیشیا معاہدے کے تحت نیپال سے سیکورٹی گارڈز درآمد کرتا رہا ہے۔ آمنہ بلوچ نے کہا کہ کم ہنر مند افراد ملائیشیا بھیجنے کیلئے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملائیشیا میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک پاکستانی سیکورٹی گارڈز بھرتی کی گنجائش موجود ہے۔