امریکن ٹینس سٹار صوفیہ کینن پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

میلبورن۔ 30 جنوری (اے پی پی) امریکہ کی ٹینس سٹار صوفیہ کینن نے میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی اگر فائنل میں پہنچ جاتی تو وہ 40 سالوں میں پہلی آسٹریلوی خاتون کھلاڑی ہوتی جو آسٹریلین اوپن کا ویمنز سنگلز فائنل کوالیفائی کرتیں۔ جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری میگا …

میلبورن۔ 30 جنوری (اے پی پی) امریکہ کی ٹینس سٹار صوفیہ کینن نے میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی اگر فائنل میں پہنچ جاتی تو وہ 40 سالوں میں پہلی آسٹریلوی خاتون کھلاڑی ہوتی جو آسٹریلین اوپن کا ویمنز سنگلز فائنل کوالیفائی کرتیں۔ جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں امریکن صوفیہ کینن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹاپ سیڈڈ ایشلے بارٹی کو 7-6(8-6) اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا ویمنز سنگلز فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔