نیروبی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور کینیا نے سفارت کاروں کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔مفاہمتی یادداشت پر جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے کینیا کے ہم منصب ریشیلیا اومامو نے دستخط کئے۔یہ ایم او یو دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیز سے متعلقہ ہے۔اس مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں پاکستان اور کینیا کے سفارتکاروں کو جدید عملی تربیت …
پاکستان اور کینیا کے مابین سفارت کاروں کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
نیروبی ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور کینیا نے سفارت کاروں کی تربیت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔مفاہمتی یادداشت پر جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے کینیا کے ہم منصب ریشیلیا اومامو نے دستخط کئے۔یہ ایم او یو دونوں ممالک کی فارن سروس اکیڈمیز سے متعلقہ ہے۔اس مفاہمتی یادداشت کے نتیجے میں پاکستان اور کینیا کے سفارتکاروں کو جدید عملی تربیت کے حوالے سے، ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔قبل ازیں بھی افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے بہت سے سفارتکار پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے عملی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس مفاہمتی یادداشت کو پاکستان اور کینیا کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اہم اقدام قرار دیا۔








