اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سفیر نے ایران کے وزیر داخلہ کی جانب سے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کو ایران کے دورہ کی دعوت دی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع …
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سفیر نے ایران کے وزیر داخلہ کی جانب سے وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کو ایران کے دورہ کی دعوت دی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان متوقع اسپیشل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کی بہتری کے لئے کام کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بارڈر پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام کام مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر ضروریات زندگی کی اشیاءکے لئے بارڈر بازار بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا پالیسی اپ ڈیٹڈ ہے اور اس سے متعلق معاملات میں اب کوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایران کا دورہ کیا۔ امید ہے کہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔








