وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مثالی جذبے کامظاہرہ کررہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جذبے اور تلوار کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوئی ہے اور بھارت چاہے لاکھ ہتھکنڈے استعمال کرلے …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مثالی جذبے کامظاہرہ کررہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جذبے اور تلوار کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوئی ہے اور بھارت چاہے لاکھ ہتھکنڈے استعمال کرلے اس کو بلاخر کشمیریوں کو اُن کا حق خود اردیت دینا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا اور پاکستان اُس وقت تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا جب تک اُن کو اُن کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ” پاکستان اور کشمیر کاز“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کے تعاون سے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیٹجک سٹڈیز میں کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر اُمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مثالی جذبے کامظاہرہ کررہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جذبے اور تلوار کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوئی ہے اور بھارت چاہے لاکھ ہتھکنڈے استعمال کرلے اس کو بلاخر کشمیریوں کو اُن کا حق خود اردیت دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اور ہزاروں خواتین کی عصمت دری کے ساتھ ساتھ بھارت آج تک لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے انہوںنے کہا کہ بھارت ایک ہندو انتہا پسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے اور حالیہ شہریت بل بھارت کی ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیز کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ اس قابلِ مذمت شہریت بل سے بھارت کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہندو انتہا پسند پالیسیز کی وجہ سے دُنیا مودی کو ہٹلر کے نام سے جاننے لگی ہے۔علی امین گنڈا پور نے عالمی دُنیا سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی انتہا پسند پالیسیز کا فوری نوٹس لے۔انہوںنے کہا کہ عالمی دُنیا خصوصی طورپر اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارد ادوں پر عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے اور پاکستان اُس وقت تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ اُن کو اُن کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔