پاکستانی نژادامریکی پولیس افسر ناصر سلیم نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رضاکار فورس کے نائب سربراہ منتخب

نیویارک۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستانی نژادامریکی پولیس افسر ناصر سلیم کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رضاکار فورس کا نائب سربراہ منتخب کر لیاگیا ۔نیویارک پولیس کے 30 سالہ تجربہ کار ، ناصر سلیم پہلے پاکستانی اور مسلمان ہیں جن کو لگ بھگ 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فورس کا معاون ڈپٹی چیف مقرر کیا گیا ہے جو شہر کے مضافاتی علاقوں میںپیدل، گاڑی اور سائیکل گشت کے ذریعے …

نیویارک۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستانی نژادامریکی پولیس افسر ناصر سلیم کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رضاکار فورس کا نائب سربراہ منتخب کر لیاگیا ۔نیویارک پولیس کے 30 سالہ تجربہ کار ، ناصر سلیم پہلے پاکستانی اور مسلمان ہیں جن کو لگ بھگ 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل فورس کا معاون ڈپٹی چیف مقرر کیا گیا ہے جو شہر کے مضافاتی علاقوں میںپیدل، گاڑی اور سائیکل گشت کے ذریعے پولیس فورس کی "آنکھ اور کان” کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر سلیم نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ، میں اپنا یہ اعزاز پاکستان کے نام کرتا ہوں ۔نیویارک پولیس کی رضا کار پولیس کو حالات کے مشاہدے اور ان کو رپورٹ کر نے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ان کو نئے عہدے کے بیج لگانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ساتھ اعلی مقامی پولیس افسران نے شرکت کی۔ان کی یونیفارم پر بیجز پاکستانی امریکی پولیس افسران کپٹن عدیل رانا اور لفٹیننٹ عباس نے لگائے۔