لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30میٹر تک رہ گئی

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند پھیلی سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30میٹر تک رہ گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال، مانگا منڈی، جمبر، پتوکی، حیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ میں شدید دھند ہے اور قومی شاہراہ پر گیمبر، قادر آباد، ساہیوال، ہڑپہ چیچہ …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند پھیلی سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30میٹر تک رہ گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال، مانگا منڈی، جمبر، پتوکی، حیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ میں شدید دھند ہے اور قومی شاہراہ پر گیمبر، قادر آباد، ساہیوال، ہڑپہ چیچہ وطنی،کسووال، اقبال نگر ،میاں چنوں، خانیوال لودھراں، بستی ملوک ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ اور ملحقہ علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ ان علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہر ی معلومات کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر یں۔

مزید خبریں