پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں، مومنہ وحید

لاہور۔یکم فروری(اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ، عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کابینہ عوام کے مفادمیں مسلسل فیصلے کررہی ہے، جار ی اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بینہ کے فیصلوں کامقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور پنجاب …

لاہور۔یکم فروری(اے پی پی )چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ، عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کابینہ عوام کے مفادمیں مسلسل فیصلے کررہی ہے، جار ی اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بینہ کے فیصلوں کامقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور پنجاب میں انتظامی امور بہتر بناناہیں،صوبائی کابینہ نے پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت سٹیمپ وینڈرزکا مکمل ڈیٹا آٹومیشن ہو گااورسٹیمپ وینڈرز کوکم مالیت کے سٹیمپ پیپرزکی خرید و فروخت کیلئے سمارٹ کارڈ دیا جائے گا،اجلاس میں پنجاب الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے رولز 2019 کی منظوری دی گئی اور پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی۔اس ترمیم سے تعمیراتی صنعت کو سہولت ملے گیـپنجاب کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے دوا ساز کمپنی نوارٹس سے مفاہمت کی یادداشت میں جون 2020 تک توسیع کا فیصلہ کیا اجلاس میں پروبیشن آف اوفینڈرز (Offenders) آرڈیننس 1960 اور پروبیشن آف اوفینڈرز رولز 1961 میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ پولیس ڈاگ بریڈنگ سینٹر اینڈ ٹریننگ سکول سپیشل برانچ پنجاب، لاہور کے پرنسپل کے عہدے کیلئے پنجاب پولیس سپیشل برانچ ٹیکنیکل کیڈر سروس رولز 2016 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دی گئی جبکہ ری پروڈیکٹو مٹرنل، نیونیٹل،چلڈرن ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کی ریگولرائزیشن کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔ ایل ڈی اے لینڈ یوز ریگولیشن اوریونیورسٹی آف واہ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز میںگیس کی فراہمی کیلئے ضروری اموراورسماجی ذمہ داری کے معاہدے (سوشل رسپانسبیلٹی ایگریمنٹ )کے تحت ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں