اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی)انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کئے گئے ڈسپلے مراکز ہفتہ کو بھی کھلے رہے اور اتوار کو بھی یہ مراکز عوام کی سہولت کے لئے کھلے رہیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو ڈسپلے مراکز ملک بھر میں عوام کی سہولت کی خاطر کھلے رہے اور اتوار …
انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کئے گئے مراکزاتواربھی کھلے رہیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی)انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کئے گئے ڈسپلے مراکز ہفتہ کو بھی کھلے رہے اور اتوار کو بھی یہ مراکز عوام کی سہولت کے لئے کھلے رہیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو ڈسپلے مراکز ملک بھر میں عوام کی سہولت کی خاطر کھلے رہے اور اتوار کو بھی یہ مراکز کھلے رہیں گے۔انتخابی فہرستوں میں ووٹوں کے اندراج اور درستگی کے لئے15فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں۔اپنے ووٹ کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے 8300پر ایس ایم ایس کر کے معلومات بھی لے سکتے ہیں۔








