اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اس مقصد کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ حکومت اس …
حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی صحیح راہ پر گامزن کر دیا ہے ، وہ ہر پاکستانی کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں،معاون خصوصی عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اس مقصد کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ حکومت اس مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے تاہم وہ اس پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں قرضوںکا ایک بڑا بوجھ چھوڑ گئی ہیں اور انہوں نے ملک میں انتہائی ناقص معاشی پالیسیوں پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ماضی کی نسبت ملکی معیشت پہلے سے کہیں بہتر ہے۔ عثمان ڈار نے امید ظاہر کی کہ عوام زندگی کے ہر شعبے میں واضح بہتری دیکھیں گے اور ہر آنے والا دن ہر گزرے دن سے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی صحیح راہ پر گامزن کر دیا ہے اور وہ ہر پاکستانی کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام ایک مضبوط ملکی معیشت کے نتیجے میں اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گی اور وہ کہیں نہیں جائیں گے۔








