پاکستان کا دولت مشترکہ میں مالدیپ کی دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم ، مالدیپ حکومت اور عوام کو مبارک باد

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان نے دولت مشترکہ میں مالدیپ کی دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان مالدیپ کی ایک اہم اور فعال رکن کے طورپر تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا پرزور حامی رہا ہے۔ پاکستان نے علاقائی اور دیگر …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان نے دولت مشترکہ میں مالدیپ کی دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان مالدیپ کی ایک اہم اور فعال رکن کے طورپر تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا پرزور حامی رہا ہے۔ پاکستان نے علاقائی اور دیگر عالمی تنظیموں میں مالدیپ کے کردار کا ہمیشہ اعتراف اورپذیرائی کی ہے۔ پاکستان خطے اور دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول میں مالدیپ کے ساتھ قریبی تعاون اور مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں