واشنگٹن ۔ 2 فروری (اے پی پی) صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے انتظامیہ کیاہم عہدوں پر تقرری کے لیے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مشی گن کے رچرڈ ای زکر مین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل (ٹیکس ڈویڑن) تعنیات کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ امریکی خبرساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاوس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے مشی گن کے رچرڈ …
ٹرمپ کا رچرڈ ای زکرمین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا اعلان
واشنگٹن ۔ 2 فروری (اے پی پی) صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے انتظامیہ کیاہم عہدوں پر تقرری کے لیے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مشی گن کے رچرڈ ای زکر مین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل (ٹیکس ڈویڑن) تعنیات کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ امریکی خبرساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاوس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے مشی گن کے رچرڈ ای زکر مین کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل (ٹیکس ڈویژن) بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا کے مطابق مسٹر زکرمین فی الحال محکمہ انصاف میں ٹیکس ڈویژن کے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ فوجداری معاملات کے لئے ڈویژن کے ڈپٹی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ مسٹر زکرمین نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز محکمہ انصاف میں ڈیٹروائٹ سٹرائک فورس کو تفویض کردہ آرگنائزڈ کرائم اور ریکٹیرنگ سیکشن سے کیا جس سے پیچیدہ منظم جرائم کے مقدمات اور ساتھ ہی منظم جرائم کے اعدادوشمار سے متعلق مجرمانہ ٹیکس کے مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ مسٹر زکرمین اپنے قانونی کیریئر سے قبل ، مسٹر زکرمین نے ریاستہائے متحدہ بحریہ میں بحیثیت افسر4سال خدمات انجام دے چکے ہیں۔









