راولپنڈی۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم (کل) بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور پریس کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس …
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم (کل) بدھ کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 فروری سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور پریس کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن (آج) منگل کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، اس سے قبل قومی ٹیم کا ایک کھلاڑی پریس کانفرنس کرے گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم (کل) بدھ کو پاکستان پہنچے گی اسی روز دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی اور دنوں ٹیموں کا ایک، ایک کھلاڑی پریس کانفرنس سے کرے گا، اسی طرح 6 فروری کو صبح 10 بجے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گی۔ دوپہر 12 بجے پاکستان کے کپتان اظہر علی اور بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق پری سیریز میڈیا کانفرنس کریں گے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن کرائیں گے۔








