حکومت خواجہ سراﺅں کی فلاح ع بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ حکومت خواجہ سراﺅں کی فلاح ع بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،کوئی ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوتا جب تک معاشرے میں تمام افراد اپنا کردار ادا نہ کریں۔ان خیالات اظہار انہوں نے منگل کو وزارت انسانی حقوق میں'' خواجہ سراﺅں کے مسائل اور پولیس کی …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ حکومت خواجہ سراﺅں کی فلاح ع بہبود کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،کوئی ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوتا جب تک معاشرے میں تمام افراد اپنا کردار ادا نہ کریں۔ان خیالات اظہار انہوں نے منگل کو وزارت انسانی حقوق میں” خواجہ سراﺅں کے مسائل اور پولیس کی ترجیحات”کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے خواجہ سراﺅںکے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جن میں پمز اسپتال میں ہیلتھ کارڈ اور خصوصی وارڈ شامل ہیں ،اس کے علاوہ ان حقوق کی آگاہی کے لئے پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد جڑواں شہروں کی پولیس اور خواجہ سراﺅںکے درمیان بہتر رابطہ پیدا کے لئے خصوصی اقدامات کرنا ہے تاکہ اس طبقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کئے جاسکیں۔اس موقع پر سیکرٹری انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کومعاشرے کے تمام طبقات کو تحفظ فراہم کرنا چاہیئے اورخواجہ سراﺅں کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔تقریب سے وزارت کے دیگر سینیئرافسران نے بھی خطاب کیا۔