ملائیشیاءکیساتھ سماجی تحفظ کے معاہدے سے 82ہزار پاکستانی ورکرز کو فائدہ ہو گا،اگر کام کے دوران کسی پاکستانی ورکر کا انتقال ہو ا تو اہلخانہ کو تنخواہ کے مطابق پنشن دی جائیگی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملائیشیاءکیساتھ سماجی تحفظ کے معاہدے سے 82ہزار پاکستانی ورکرز کو فائدہ ہو گا۔ منگل کو اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران ملائشیاءکیساتھ طے پانے والے سماجی تحفظ کے معاہدہ سے 82ہزار پاکستانی ورکرز کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملائیشیاءکیساتھ سماجی تحفظ کے معاہدے سے 82ہزار پاکستانی ورکرز کو فائدہ ہو گا۔ منگل کو اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران ملائشیاءکیساتھ طے پانے والے سماجی تحفظ کے معاہدہ سے 82ہزار پاکستانی ورکرز کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملائیشاءمیں پاکستانی ورکرز کو کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا لیکن حالیہ معاہدہ کے تحت اگر ملائشیاءمیں کام کے دوران کسی پاکستانی ورکر کا انتقال ہو جاتا ہے تو انکے اہلخانہ کو تنخواہ کے مطابق پنشن دی جائیگی۔ اس طرح کام کے دوران معذور ہونے یا کسی بھی بیماری کا شکار ہونے کی صورت میں متاثرہ ورکرز کو اضافی ریلیف دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 2018-19 کے دوران ملائشیا سے ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا اور تقریبا 1.55ارب ڈالر پاکستان منتقل کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکے ملائشین ہم منصب نے دو طرفہ قریبی تعلقات کو دو طرفہ اقتصادی سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے سمیت تجارت،سرمایہ کاری،سیاحت،انجینئرنگ اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں