غیر ملکی ٹیموں کی آمد اور پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، کوشش ہوگی پہلا ٹیسٹ جیت کر برتری حاصل کریں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد اور پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں اور ہمارے لئے ہر میچ اہم ہوتا ہے، …

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد اور پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں اور ہمارے لئے ہر میچ اہم ہوتا ہے، پہلے بھی کہا تھا کہ نئے باو¿لنگ اٹیک کو ٹائم دینا پڑے گا، نیا باو¿لنگ اٹیک اچھا ہے، ہمارے ملک میں جتنے میچز ہوں گے اتنا اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اچھا کراو¿ڈ آتا ہے اور امید ہے کہ پچھلی دفعہ کی طرح اب کی بار بھی (آج) جمعہ کو اچھا کراو¿ڈ میچ دیکھنے کے لئے آئے گا اور جس کا دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ اظہر علی نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بنگلہ دیش کو ہرانے کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم اچھے کھلاڑی ہیں جن کی ٹیم میں واپسی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے اور نہ صرف فواد جس کھلاڑی کو بھی موقع ملا وہ اچھا پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیل کمبینیشن بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ کنڈیشن ایسی رکھیں جس سے فاسٹ باو¿لر کو مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیسٹ میچ اہم ہوتا ہے اور کرکٹ بورڈ کی کوشش سے ہی پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہا ہے، اظہر علی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ بطور کپتان خود میں بہتری لاو¿ں اور اپنی خامیوں کو دور کروں، انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں جب بھی کھیلے ہیں نتائج اچھے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے بھی پاکستان کا نام سامنے آرہا ہے، پی ایس ایل میں پوری دنیا سے پلیئرز کھیلنے آرہے ہیں، آسٹریلیا کے دورے کے بعد ٹیم کی باو¿لنگ میں بہتری آئی ہے، باو¿لنگ اٹیک کےلئے بھی اچھی کوشش اچھی ہے، راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کو بہت انجوائے کرتے ہیں، ہم نے جتنے بھی میچ کھیلے راولپنڈی میں لوگ بہت میچ دیکھنے آئے، ٹیسٹ میچز کو جیتنا آسان کام نہیں ہے، ہمیں پاکستان کے میدان آباد ہونے پر بہت زیادہ خوشی ہے، ہمیں دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرتا ہے، پاکستان کی ٹیم بہترین مگر جیتتی وہی ٹیم ہے جو کارکردگی اچھی دکھاتی ہے، کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیلے تو اس کو موقع ضرور ملتا ہے، باو¿لنگ اٹیک پر زیادہ زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاسٹ باو¿لرز کی زیادہ سپورٹ کر رہے ہیں، اپنے گراو¿نڈ میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے کوشش کرینگے فاسٹ باو¿لنگ سے ٹیسٹ جیتا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلا ٹیسٹ جیت کر برتری حاصل کریں۔ آخری میچ میں سنچری سے کافی اعتماد ملا ہے نئے کھلاڑیوں کو وقت دینے کی ضرورت ہے یہی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کو جتوائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباو¿ ڈالیں لیکن بنگلہ دیش کو ہرانا آسان نہیں ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہا ہے کہ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، امید ہے کھلاڑی عمدہ کارکردگی دیں گے، پاکستان میں ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے باعث یہ سیریز ہمارے لئے اہم ہے اور ہم نے پچ کا جائزہ لیا ہے، حتمی کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے قبل کریں گے