راولپنڈی۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، محمد متھن 63 اور نجم الحسن شنٹو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو، …
راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز پر ڈھیر، محمد متھن نے نصف سنچری بنائی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 7 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، محمد متھن 63 اور نجم الحسن شنٹو 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز (آج) ہفتہ کو کرے گی، جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کو صفر پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرا دیا، اننگز کے دوسرے اوور میں محمد عباس نے تمیم اقبال کو 3 کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو اہم کامیابی دلا دی، اس موقع پر نجم الحسن شنٹو اور کپتان مومن الحق نے محتاط انداز اپنایا اور 59 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 62 تک پہنچا دیا، مومن الحق 30 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، 95 کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ گر گئی جب نجم الحسن شنٹو 44 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کا شکار بن گئے، محمد اللہ کو 25 کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا، لٹن داس اور محمد متھن کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لٹن داس 33 رنز بنانے کے بعد حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، محمد متھن اور تیج الاسلام نے ساتویں وکٹ میں 53 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور 214 تک پہنچا دیا، تیج الاسلام 24 رنز بنانے کے بعد حارث سہیل کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، روبیل حسین کو ایک کے انفرادی سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کیا، محمد متھن 63 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے، ابو جائید بنگلہ دیش کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر رن آﺅٹ ہوئے، اس طرح بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو، دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔








