راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی، ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے جس میں 10 چوکے شامل تھے، یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے، اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ …
اوپنر شان مسعود کی راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی، ہفتہ کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز شان مسعود نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے جس میں 10 چوکے شامل تھے، یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے، اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 135 رنز بنائے تھے، 30 سالہ مسعود اب تک ٹیسٹ کی 38 اننگز میں 1189 رنز بنا چکے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔








