اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جن جن اداروں کے متعلقہ افسران موجود نہیں ہیں ان بارے وزیراعظم کو خط لکھا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی …
قومی اسمبلی اجلاس، سپیکر اسد قیصر کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران کی عدم موجودگی کا نوٹس، وزیراعظم کو خط لکھنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جن جن اداروں کے متعلقہ افسران موجود نہیں ہیں ان بارے وزیراعظم کو خط لکھا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ سرکاری افسران کی گیلریوں میں چیک کیا جائے کہ کون کون افسران حاضر ہیں اور کس عہدے کے افسران ہیں۔ اگر کوئی موجود نہیں ہے تو وزیراعظم آفس کو لکھا جائے۔ کچھ دیر بعد سپیکر کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تفصیلات فراہم کی گئیں جس پر سپیکر نے ہدایت کی کہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا جو افسر گیلری میں موجود نہ ہو اس کی نشاندہی کرکے وزیراعظم کو خط لکھا جائے۔








