اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پیپسی کو کے موجودہ کاروباری ونچرز اور مستقبل میں مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں کاروبار کو توسیع دینے کے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم پیپسی کو کے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی …
وزیر اعظم عمران خان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پیپسی کو برائے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء یوجین ویلیئم سن سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پیپسی کو کے موجودہ کاروباری ونچرز اور مستقبل میں مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں کاروبار کو توسیع دینے کے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم پیپسی کو کے افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایوگنی ویلیئم سن سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے مشیر عبد الرزاق دائود اور چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایوگنی ویلیئم سن نے وزیر اعظم کو کمپنی کی پاکستان میں موجودہ انوسٹمنٹ پورٹ فولیو کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 60ہزار کے قریب ملازمین براہ راست یا بلواسطہ کمپنی میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ سات لاکھ کے قریب ملک بھر میں پرچون فروشوں کے نیٹ ورک کا ذریعہ معاش بھی پیپسی کو مصنوعات سے وابستہ ہے۔ ویلیئم سن نے کہا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل ہے۔ ملتان میں نئے سنیکس پلانٹ کے کامیاب افتتاح سمیت حالیہ سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے ویلیئم سن نے کہا کہ کمپنی نے اپنے پلانٹس کی صلاحیت اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری کی ہے جس سے روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ویلیئم سن نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے دیگر منصوبے بھی پاکستان لانے پر آمادگی ظاہر کی، بالخصوص انہوں نے موثر آبپاشی سسٹم اور آبی تحفظ کے ذریعے پاکستان میں آلو کی کاشت کی ترقی میں دلچسپی ظاہر کی۔ ویلیئم سن نے گزشتہ سال نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں اقتصادی سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے کمپنی کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں اپنے کاروبار کو توسیع دینے کے بے پناہ مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی ترقی میں پیپسیکو کے عزم کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کمپنی کو اپنے بزنس میں توسیع کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ بات چیت کے دوران پاکستان میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








