سیالکوٹ کے تاجر نئی منڈیاں تلاش کریں اور نئی مصنوعات اقوام عالم میں لے کر جائیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب

سیالکوٹ 12فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے تاجر نئی منڈیاں تلاش کریں اور نئی مصنوعات اقوام عالم میں لے کر جائیں، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ بدھ کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی مصنوعات کی بہت تعریف …

سیالکوٹ 12فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے تاجر نئی منڈیاں تلاش کریں اور نئی مصنوعات اقوام عالم میں لے کر جائیں، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔ بدھ کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی مصنوعات کی بہت تعریف سنی ہے، انہیں اقوام عالم میں سیالکوٹ کی تیار شدہ مصنوعات پر دیگر ممالک کے ٹیگ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے آلات جراحی خریدنا ہوتے ہیں تو وہ دنیا بھر سے گھوم کر یہاں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کو سیالکوٹ کے دورہ کی ہدایت کروں گا کہ وہ اگلے ماہ سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، سیالکوٹ کے تاجر نئی مارکیٹ تلاش کریں، نئے آئیڈیاز پر کام کریں اور نئی مصنوعات اقوام عالم میں لے کر جائیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ جس خطہ میں آپ جیسے لوگ موجود ہوں وہ بہت زیادہ ترقی کر سکتا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار ،صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق ، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر حافظ حامد رضا ،پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔