وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز کو چینی 68 روپے فی کلو جبکہ گھی 170 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 10 ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اشیاء ضروریہ کو کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کو چینی 68 روپے فی کلو جبکہ گھی 170 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 10 ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا اشیاء ضروریہ کو کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کو چینی 68 روپے فی کلو جبکہ گھی 170 روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلو گرام کے آٹے کا تھیلا 800 روپے جبکہ دالیں اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں 15 سے 20 روپے سستے دستیاب ہوں گے، چاول اور دالیں مارکیٹ ریٹ سے 10 سے 25 فیصد سستی دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا احساس اور درد رکھتے ہیں، عوام کو ریلیف دینا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانا عمران خان کی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام، ان کے معیار کی بہتری اور بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔